بھارتی وفد ایشیا کپ کا میچ بھی دیکھے گا۔ فائل فوٹو
بھارتی وفد ایشیا کپ کا میچ بھی دیکھے گا۔ فائل فوٹو

انڈین کرکٹ بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا

لاہور:انڈین کرکٹ بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف نے وفد کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر راجرینی ، نائب صدر راجیو شکلا وفد میں شامل ہیں،ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویر سنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم بھی وفد میں شامل ہیں،بھارتی وفد لاہور میں دو روز قیام کرے گا،وفد آج رات گورنر ہاؤس میں عشائیے میں شرکت کرے گا،بھارتی وفد ایشیا کپ کا میچ بھی دیکھے گا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم یہاں آئیں،پاکستان اور بھارت کرکٹ بورڈ میں اچھے تعلقات ہیں،ہم یہاں سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔

صدر بی سی سی آئی راجرینی نے کہاکہ 2005 کے بعد پاکستان آیا ہوں، پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔