فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ایشیا کپ،سری لنکا کی بیٹنگ جاری،63 رنز بنا لیے

لاہور: ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف10 اوورز میں ای وکٹ کے نقصان پر63 رنز بنا لیے۔ نشانکا30 رنز پر کھیل رہے ہیں ، کرونارتنے32رنز بنا کر گلبدین نائب کا شکا بنے۔

آج کا میچ افغانستان کیلیے نہایت اہم ہے ، آگے بڑھنے کیلیے سری لنکا کو بھاری مارجن سے شکست دینا ہو گی جبکہ اگر سری لنکا جیتتی ہے تو وہ سیدھی سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی بلکہ گزشتہ میچ کی ٹیم کو ہی برقرار رکھاہے ۔
افغانستان کی پلیئنگ الیون میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردارن ، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی ،نجیب اللہ زردان ، محمد نبی، کریم جنت ، گلاب دین نیب ، راشد خان، مجیب الرحمان ، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔
سری لنکا کی پلیئنگ الیون میںپاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس ، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، داسن شاناکا (کپتان)، دونتھ ویلالج، مہیش ٹھیکسانا ، کسون راجیتھا، متھیشا پاتھیرانا شامل ہیں۔