پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے194رنز کا ہدف دیدیا۔ فائل فوٹو
پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے194رنز کا ہدف دیدیا۔ فائل فوٹو

ایشیاکپ سپر فور مرحلہ،پاکستان نے بنگلہ دیش کی4وکٹیں گرا دیں

لاہور: ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 10 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر مہدی حسن اور محمد نعیم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن مہدی حسن پہلے اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ کا نشانہ بنے اور بغیر کوئی اسکور بنائے پولین لوٹ گئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، محمد نعیم کو حارث روف نے اپنی ہی گیند پر قابو کیا وہ 20رنز بنا سکے۔توحید کو بھی حارث روف بولڈ کیا وہ 2 رنز کے مہمان بنے۔

پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا ہے ۔جبکہ بنگلہ دیش نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے لٹن کی جگہ شانتوں کو شامل کیاہے۔