پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے194رنز کا ہدف دیدیا۔ فائل فوٹو
پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے194رنز کا ہدف دیدیا۔ فائل فوٹو

ایشیا کپ؛ بنگلادیش کی پوری ٹیم 193 رنز پرڈھیر ہو گئی

لاہور: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش کی 39 اوورز میں 193 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے194رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر مہدی حسن صفر، محمد نعیم 20 جبکہ لٹن داس 16 توحید ہردوئے 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شکیب الحسن 57 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہوں نے مشفق الرحیم کیساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 100 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

مشفق الرحیم نے سب سے زیادہ64رنز بنائے، تسکین احمد صفر پر آئوٹ ہوئے،عاطف حسین12، شریف الاسلام ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 ،نسیم شاہ نے 3 ،شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔