ڈیزل کی قیمت 3.40 درہم سے بڑھا کر 4.57 درہم کر دی گئی، فائل فوٹو
ڈیزل کی قیمت 3.40 درہم سے بڑھا کر 4.57 درہم کر دی گئی، فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹس میں اضافہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرول سپر 98 کی قیمت یکم اکتوبر سے بڑھا کر 3.44 درہم کر دی گئی جو ستمبر میں 3.42 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

پیٹرول اسپیشل 95کی قیمت گزشتہ ماہ 3.31 درہم تھی، آج سے 3.33 درہم میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ای پلس 91 کی قیمت بھی بڑھائی گئی ہے جو آج (یکم اکتوبر) سے 3.26 درہم کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ بڑھائی گئی جو 3.40 درہم سے بڑھا کر 4.57 درہم کر دی گئی ہے۔