لندن،قومی کرکٹر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل

لندن (اُمت نیوز) علاج کے غرض سے برطانیہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد نسیم شاہ ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے جس پر ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلر کی سرجری تجویز کی تھی۔
سرجری کے بعد نسیم شاہ کو 4 سے 6 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ری ہیب مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ باؤلنگ شروع کر سکیں گے، انجری کے باعث فاسٹ باؤلر کو ورلڈ کپ سکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔