ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کا ورک لوڈ کم کرنے کے لیے سیریز ملتوی کی۔ فائل فوٹو
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کا ورک لوڈ کم کرنے کے لیے سیریز ملتوی کی۔ فائل فوٹو

ورلڈکپ، پاکستان نے نیدرلینڈ کو جیت کیلیے 287رنز کا ہدف دیدیا

احمد آباد: آئی ئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے نیدرلینڈز کوجیت کیلیے 287رنز کا ہدف دیدیا ۔ پاکستان ٹیم286رنز بنا کرایک اوور پہلے آئوٹ ہو گئی۔

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم  کےاوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم 18 گیندوں محض 5 رنز بناکرایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا سہارا فراہم کیا اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

بعدازاں سعود شکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 9 رنز کے مہمان ثابہت ہوئے۔

شاداب خان اور محمد نواز نے قومی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، شاداب 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد نواز39رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے  جبکہ حارث رئوف نے 16رنز بنائے،شاہین آفریدی13رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب باس ڈی لیڈز نے 4, کولن ایکرمین نے2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین، آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کیخلاف کامیابی سے کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیدر لینڈز کو بڑا ہدف دیکر پریشر میں لانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیدر لینڈز کے اسکواڈ میں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، ثاقب ذوالفقار، لوگن وین بیک، آرین دت اور پال وین میکرین شامل ہیں۔