ورلڈ کپ 2023ء،قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی

حیدر آباد دکن (اُمت نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے سلسلے میں حیدرآباد میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم میدان 3 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پریکٹس کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف اپنا دوسرا میچ حیدرآباد میں ہی کھیلے گی۔