اسمتھ نے 46رنز بنائے انہیں جڈیجا نے بولڈ کیا۔ فائل فوٹو
اسمتھ نے 46رنز بنائے انہیں جڈیجا نے بولڈ کیا۔ فائل فوٹو

ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلیے 200رنز کا ہدف دیا

چنئی: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 49.3 اوورز میں 199رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، اس طرح بھارت کو میچ جیتنے کیلیے 200رنز کا ہدف دیدیا۔

آسٹریلوی ٹیم کے اوپنرز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کریز پر آئے تو بھارتی باولرز نے انہیں ٹف ٹائم دیا، مچل مارش صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے، ان کا کیچ کوہلی نے بمرا کی بال پر پکڑا۔ڈیوڈ وارنر کو کلدیپ یادیونے پویلین بھیجا،وہ41رنز بنا سکے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 46، مارنوس لیبوشین 27، گلین میکسویل 15، کیمرون گرین 8، کپتان پیٹ کمنز 15، ایڈم زمپا 6 جبکہ ایلکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا نے 3، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ نے 2، 2 جبکہ ایشون ، پانڈیا اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ گراونڈ کی کنڈیشن باولرز کے لیے سازگار رہے گی جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہم تازہ دم اور اچھی پوزیشن میں ہیں، ٹیم کو متوازن انداز میں ترتیب دیا ہے

آج کے میچ کے حوالے سے اہم بات کہ بھارتی کرکٹر شبمن گل ڈینگی کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ اشان کشن کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

بھارتی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجا کے علاوہ روی چندرن اشون، کلدیپ یادیو، جسپرت بمرا اور محمد سراج شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، سٹیون سمتھ، مارنس لیبوشین، کیمرون گرین، ایلکس کیری، گلین میکسویل، مچل سٹارک، جوش ہیزل وڈ، ایڈم زیمپیا شامل ہیں۔