ورلڈ کپ 2023ء، نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

لاہور (اُمت نیوز) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آج نیدر لینڈز سے ٹکرائے گی۔
عالمی ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی، پاکستان کے وقت کے مطابق میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔
واضح رہے عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدر لینڈز کی ٹیم اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے جس میں اسے پاکستان نے 81 رنز سے مات دی تھی۔