ورلڈ کپ2023، بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بھارت(اُمت نیوز)بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کا یہ ساتواں مقابلا بھارت کے شہر دھرم شالا میں ہو رہا ہے۔ پاکستان وقت کے مطابق میچ صبح 10 بجے شروع ہو گا۔