بھارت ،گلین فلپس کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی سپلائی معطل

حیدرآباد / دکن(اُمت نیوز) حیدرآباد میں گلین فلپس کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
نیدر لینڈز کیخلاف میچ سے قبل میڈیا سے بات کرنے کیلیے کیوی کرکٹر سوالات کے جوابات دے رہے تھے کہ ہال اندھیرے میں ڈوب گیا۔
صحافیوں نے موبائل ٹارچ کی روشنی میں سوالات کیے، اس صورتحال میں صحافیوں کے دلچسپ تبصرے بھی جاری رہے۔
واضح رہے کہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی۔