کرکٹ ورلڈکپ ،انگلش اوپنرز کی بنگلا دیش کے خلاف طوفانی بیٹنگ

دھرم شالا (اُمت نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں بنگلادیش کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے بنگلا دیشی باؤلر پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 9 اوورز میں ففٹی مکمل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
قبل ازیں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اس سے قبل انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ بنگلا دیش نے اپنا پہلا میچ جیتا تھا۔