ورلڈکپ،بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی

 

لاہور (اُمت نیوز) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں افغانستان اور میزبان ٹیم کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔
عالمی ایونٹ کے 9 ویں میچ میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں ارن جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ان ایکشن ہوں گی۔
واضح رہے بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آسڑیلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ افغانستان کی ٹیم کو پہلے میچ میں بنگلا دیش نے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔