پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو

پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کرکٹ ٹیم احمد آباد پہنچ گئی

احمد آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے حیدر آباد سے احمد آباد پہنچی،ٹیم آج  مکمل آرام کرے گی۔

پاکستانی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچی جہاں جمعرات اور جمعہ کو ٹریننگ کرے گی، بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ کیلئے نریندر مودی اسٹیڈیم کو مخصوص کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔