بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر245رنز بنائے، فائل فوٹو
بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر245رنز بنائے، فائل فوٹو

ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے246 رنز کا ہدف دیدیا

چنئی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر245رنز بنائے اس طرح  نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے240 رنز کا ہدف دیدیا۔

بھارتی شہر چنئی میں کھیلے جا رہے میچ  سے قبل ٹاس کیوی ٹیم نے جیتا اور بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلہ اوپنرز لٹن داس اور تنزیدحسن کریز پر آئے تو کیوی باولر بولٹ نے لٹن داس کو صفر پر پویلین لوٹا دیا، کیچ ہینری نے پکڑا۔ تنزید نے بھی کریز پر زیادہ وقت نہ گزارا اور 16 سکور بنا سکے، ان کی وکٹ فرگوسن کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد کوئی وکٹ پر نہ ٹکا اور مہدی حسن 30، نجم الحسین 7 اور شکیب الحسن 40 رنز بنا سکے۔

مشفق الرحیم نے کیوی باولرزکو ٹف ٹائم دیا، 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے تاہم انہیں ہینری نے بولڈ کر دیا۔ توحید ہری دوئے 13، تسکین احمد17 ،مستفیض الرحمن 4رنز بنا سکے، محمد اللہ41اور شروف الاسلام2رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3، ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ میٹ ہینری، مچل سینٹنر،لیتھم اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کریں۔