سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی کےملازمین کی ریٹائرمنٹ پرتقریب

کراچی : سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی کے تین سینئرملازمین ریاض بیگ،انتخاب عالم اورعادل بھائی کےریٹائرمنٹ پرتقریب ،اسپتال کےایم ایس ڈاکٹرحسین احمدجھٹیال نےاپنےڈی ایم ایسزاور اے ایم ایسز کے ہمراہ سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئرایسوسی ایشن کےتعاون سےاسپتال میں دیگرترقیاتی منصوبوں کی طرح تقریب کاانعقادکرکےتاریخ رقم کردی،اسپتال ملازمین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےانہیں پھولوں اورشیلڈکاتحفہ دے کررخصت کیاگیا،تقریب کی نظامت ڈاکٹرکامِل نےکی جبکہ تقریب کااہتمام ڈاکٹربشیرصدیقی،خالدانصاری نےکیا، یعقوب و نعمان نےمہمانوں کی تواضع کی۔تقریب سےڈاکٹرسعدجمال،ڈاکٹرافتخار بابر،ڈاکٹراسحاق شہبازحمیداورایوب قریشی نےخطاب کیا۔