ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے ہرا دیا

بنگلورو: آئی سی سی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62رنز سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے 9وکٹوں کے نقصان پر 367رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم305رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پرآسٹریلیا نے مقرر ہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا ئے۔

مین آف دی میچ ڈیوڈ وارنر نے163رنز کی اننگ کھیلی ، مچل مارش بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے 121 رنز کی اننگ کھیلی ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور حارث روف نے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں پاکستانی ٹیم 305 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے عبدا للہ شفیق 64رنز بنا کر آوٹ ہوئے ہیں۔ان کے بعد امام الحق 70سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم 18رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد سعود شکیل 30سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 46، افتخار احمد 26، محمد نواز 14، اسامہ میر صفر اور حسن علی 8سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 4جبکہ مارکس سٹونیز اور پیٹ کمنز نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔