ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل

ممبئی(اُمت نیوز ) ورلڈ کپ 2023ء کا 20 واں اور آج کا دوسرا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے واکھنڈے کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم اپنے 3 میچز میں سے 2 میں ناکام رہی جبکہ ایک جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ 2 میچز جیت چکی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔