سری لنکا نے نیدرلینڈز کی ابتدائی 2 وکٹیں جلد حاصل کرلیں

لکھنؤ(اُمت نیوز)آئی سی سی ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کے خلاف 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنالیے۔
لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی آئی لینڈرز کو شکست دیکر ایک اور اَپ سیٹ کریں۔
اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے متلاشی ہیں کوشش ہوگی نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دیں۔
نیدر لینڈز کا اسکواڈ
کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن
سری لنکا کا اسکواڈ
کپتان کوشل مینڈس پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، سدیرا سماراویکراما، چرتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا اور دلشان مدوشنکا