قومی ٹیم آج بنگلورو سے چنئی کیلئے روانہ ہوگی

بنگلورو (اُمت نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود قومی ٹیم آج بنگلورو سے چنئی کیلئے روانہ ہو گی۔
پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے دوپہر 2 بجے بنگلورو سے روانہ ہو گی، قومی ٹیم اتوار کے روز چیپاک سٹیڈیم چنئی میں پریکٹس کرے گی، کھلاڑی دوپہر 2 سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس کا اگلا میچ 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چیپاک سٹیڈیم چنئی میں شیڈول ہے۔