ورلڈ کپ:نیدر لینڈز کی سری لنکا کیخلاف آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی

لکھنؤ (اُمت نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں نیدر لینڈز کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
یہ میچ لکھنؤ کے اکانا سپورٹس سٹی میں کھیلا جارہا ہے جہاں ہالینڈ کی آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے۔
ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔