بھارت کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دھرم شالا (اُمت نیوز ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کی میزبان ٹیم بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،
دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔ٹاس کے موقع بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے
کم سکور پر آؤٹ کرکے ہدف کا تعاقب کریں گے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔