فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 274 رنز کا ہدف دے دیا

دھرم شالہ: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 21 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 274رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی ریاست ہیماچل پردیش کے دھرم شالا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 21 ویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 273 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیون کانوے صفر جبکہ ول ینگ 17 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ڈیوڈ کونوے کے بعد ول ینگ میں محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ول ینگ نے 27 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے، تیسری وکٹ 178 کے مجموعی اسکور پر گری راچن رویندرا 75رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ205 کے مجموعی سکور پر گری جب ٹام لیتھم 5 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے، گلین فلپس بھی 23رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند کا شکار بنے۔

چھٹی وکٹ 257 کے اسکور پر گری جب مارک چیپ مین 6 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مچل سینٹنر ایک جبکہ میٹ ہنری بغیر کوئی رن بنائے محمد شامی کی گیند آؤٹ ہوگئے۔

ڈیرل مچل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی وہ 130رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، لوکی فرگوسن رن آئوٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، کلدیپ یادیو نے2 جبکہ محمد سراج اور بمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہاردک پانڈیا کی جگہ ایشان کشن جبکہ سوریا کمار کی جگہ محمد شامی کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پُرامید ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔