ہینرک کلاسن 90 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، فائل فوٹو
ہینرک کلاسن 90 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، فائل فوٹو

جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو جیت کیلیے383رنز کا ہدف دیدیا

کولکتہ: آئی سی سی ورلڈکپ کے 23ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو جیت کیلیے383رنز کا ہدف دیدیا، پروٹیزنے5وکٹوں کے نقصان پر382رنز بنائے۔

وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقی اوپنرزایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، راسی وین ڈیر ڈوسن 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان ایڈن مارکرم 60، ریزا ہینڈرکس ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں کوئنٹن ڈی کوک اور ہینرک کلاسن نے 140 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈی کوک ڈبل سینچری اسکور کرنے سے قاصر رہے انہوں نے 140 گیندوں پر 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 174 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہینرک کلاسن 90 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 34اور مارکو جیسن ایک رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،بنگلادیش کی جانب سےحسن محمود نے دو، مہدی حسن، شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے لونگی نگیڈی کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ جانسن کو پلئینگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

اس موقع پر بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی میچ میں فتح سمیٹیں۔