انگلش ٹیم ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، فائل فوٹو
انگلش ٹیم ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، فائل فوٹو

ورلڈکپ؛ انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلیے157رنز کا ہدف دیدیا

بنگلورو: آئی سی سی ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم34ویں اوورز میں156رنز  پر ڈھیر ہو گئی۔اس طرح سری لنکا کو جیت کیلیے157رنز کا ہدف دیدیا۔

بنگلور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔

جونی بیرسٹو 30 جبکہ ڈیوڈ ملان 28 رنز بناکر نمایاں رہے، بین اسٹوکس نے 72 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی 15، جو روٹ 3، کپتان جوز بٹلر 8، لیام لیونگسٹن 1، عادل رشید 2، کرس ووکس صفر پر آؤٹ ہوئے، مارک ووڈ نے5رنز بنائے۔

سری لنکا کے لاہیرو کمارا نے 3 جبکہ اینجیلو میتھیوز اور کسن راجیتھا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں،مہیش تھیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے آئی لینڈرز کے خلاف کامیابی سمیٹ کر میگا ایونٹ میں ٹیم کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ ہیری بروک، اٹکنسن، ریس ٹوپلی کو آرام کروایا گیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ جیت تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔