ذکااشرف کی سرفراز اور داہانی سے ملاقات، ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

لاہور : پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےسربراہ ذکااشرف کی لاہور میں سرفراز احمد اور شاہنواز داہانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےکراچی وائٹس کو قائداعظم ٹرافی کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔

ذکا اشرف نے عمدہ کارکردگی پر شاہنواز داہانی کو بھی شاباش دی۔ انہوں نے پی سی بی کے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور ڈومیسٹک کرکٹ کی حمایت کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کراچی ریجن وائٹس نے سرفراز احمد کی قیادت میں قائداعظم ٹرافی 24-2023 جیتی ہے۔ کراچی ریجن وائٹس نے فیصل آباد ریجن کو 790 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن فیصل آباد کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔