ہربھجن سنگھ پاکستان کے حق میں بول پڑے، خراب امپائرنگ پر سوال اٹھا دیے

چنئی (اُمت نیوز) سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں خراب امپائرنگ پر آئی سی سی قوانین پر سوال اٹھا دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں بہت بری امپائرنگ ہوئی، خراب امپائرنگ اور خراب قوانین کا نقصان پاکستان کو ہوا۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو ایسے قوانین بدلنے چاہئیں، گیند سٹیمپ کو لگ رہی ہے تو آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے، چاہے امپائر نے ناٹ آؤٹ ہی کیوں نہ دیا ہو، اگر ایسے قوانین رہنے ہیں تو ٹیکنالوجی کے استعمال کا کیا فائدہ؟۔