ایڈن گارڈنز کولکتہ کی بیرونی دیوار کا ایک حصہ گرگیا

کولکتہ(اُمت نیوز) ورلڈکپ میچز کی میزبانی سے قبل ایڈن گارڈنز کولکتہ کی بیرونی دیوار کا ایک حصہ گرگیا۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران ایک ارتھ موونگ مشین دیوار سے ٹکرائی جس وہ ٹوٹ گئی، یہاں پر ورلڈکپ کے 5 میں سے پہلا میچ ہفتے کے روز بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان ہو گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس دیوار کو جلد سے جلد ٹھیک کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
واضح رہے کہ لکھنؤ میں کھیلے گئے آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران ایکانا اسٹیڈیم میں تیز ہوائیں چلنے سے ہورڈنگز اسٹینڈز پر گر پڑے تھے۔