بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، فائل فوٹو
بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، فائل فوٹو

بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلیے205رنز کا ہدف دیدیا

کولکتہ: آئی سی سی ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلیے205رنز کا ہدف دیدیا،بنگال ٹائیگرز46 ویں اورز میں204رنز پر ڈھیر ہو گئے۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 جبکہ مشفق الرحیم 5 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم لٹن 45 جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شکیب الحسن 43، توحید ہردوئے 7، مہدی حسن میراز 25، تسکین احمد 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،مستفیض الرحمن 3رنز بنا سکے۔

۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے3، 3 جبکہ حارث رؤف نے 2، اسمامہ میر اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کا مورال بلند ہوسکے، میگا ایونٹ میں اب تک اُس طرح پرفارم نہیں کرسکے جس کی امید تھی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پلئینگ الیون میں امام الحق، محمد نواز اور شاداب خان کی جگہ سلمان علی آغا، فخر زمان اور اسامہ میر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔