کامیابی سے اعتماد بڑھا، اگلے میچز بڑے مارجن سے جیتیں،فخر زمان

کولکتہ (اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا کہ کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔
بنگلادیش کے خلاف جیت کے بعد فخر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں بولرز کو ایکوریٹ بولنگ کرنا ہوتی ہے، بھارت کی وکٹ بیٹر کیلئے آسان ہے۔
انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے میچز نہ کھیلنے پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ میری انجری زیادہ خطرناک نہیں تھی، انجری میں بھی کھیل سکتا تھا لیکن اچھا کیا تھوڑا آرام کیا۔
فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کا اثر بھی پڑتا ہے اور کارگردگی پر فرق بھی، جنوبی افریقا کے خلاف کم بیک کیا، اسی میچ سے ٹیم کا کمبی نیشن بنا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔