ورلڈ کپ،سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ممبئی (اُمت نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان ٹیم بھارت کی قیادت روہت شرما کررہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی کمان کوشال مینڈس کے ہاتھوں میں ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں بھارت تمام میچز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم 6 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت پائی اور 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر میزبان بھارت کی ٹیم 12 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور سری لنکا 4 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔