کھیل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہیں کر رہی، انسانی جذبے نے مجھے مجبور کر دیا۔ فائل فوٹو
کھیل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہیں کر رہی، انسانی جذبے نے مجھے مجبور کر دیا۔ فائل فوٹو

ٹینس ٹورنامنٹ کی فاتح کھلاڑی غزہ کا ذکر کرتے رو پڑیں

تیونس:  ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے پر خوشی منانے کی بجائے ٹینس سٹار کے آنسو چھلک پڑے، کہتی ہیں کہ غزہ میں معصوم بچے مارے جا رہے ہیں، میں خوشی کیسے مناؤں۔

انس جابر نے ٹورنامنٹ کا فائنل جیتا تو انہیں بھرپور داد دی گئی تاہم جب انہیں انعام دینے کیلئے بلایا گیا تو ان کے تو اپنے آنسو نکل آئے۔ انہوں نے انعام میں ملنے والی رقم کا ایک حصہ فلسطین کے نام کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہیں کر رہی، انسانی جذبے نے مجھے مجبور کر دیا۔ دنیا میں امن پھیلا دیکھنا چاہتی ہوں۔