تھرفاؤنڈیشن کے تحت 1035گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھر فاؤنڈیشن نے ولیج الیکٹفکیشن پراجیکٹ کے تحت حال ہی میں تھر کے بلاک نمبر دو کے گھرانوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کے ایک انقلابی منصوبہ کا آغاز کیا ہے ۔
اس اقدام کے تحت مجموعی طو رپر 1035 گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا جو علاقے کے گاؤں دیہات کی ترقی کے لیے تھر فاؤنڈیشن کے عزم کی ترجمانی کے ساتھ دیہی ترقی کی عکاسی ہوگی۔

اس پراجیکٹ کا افتتاح سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او عامر اقبال نے تھر کول بلاک نمبر دو میں منعقدہ ایک تقریب کیں کیا جس میں ڈائریکٹر سائٹ ایس ای سی ایم سی اظہر ملک، جی ایم تھر فاؤنڈیشن فرحان انصاری، جی ایم ای پی ٹی ایل فضل تھیبو، جی ایم ایڈمن حبکو طارق فرید نے بھی شرکت کی۔

تھر کول بلاک نمبر دو ملک کے بیس لاکھ گھرانوں کو بجلی فراہم کررہا ہے اور ولیج الیکٹرفکیشن پراجیکٹ کے تحت تھر کے ایک ہزار سے زائد گھرانوں کو شمسی توانائی مہیا کی جائیگی۔تھر کے مقامی نوجوانوں کو تھر فاؤنڈیشن کے زریعے تکنیکی تربیت فراہم کی جارہی ہے جو اس پراجیکٹ پر کام کریں گے۔

عامر اقبال نے کہا کہ میں اس اقدام سے بہت پرامید ہوں یہ پراجیکٹ تھر کول بلاک نمبر دو کے رہائشیوں کے لیے سماجی و معاشی بہتری کے مواقع مہیا کریگا۔

اس موقع پر ولیج امپروومنٹ پروگرام کے تحت 40 ضرورت مند خاندانوں بشمول خصوصی افراد اور بیواؤں سمیت انفرادی ضرورت مند افراد میں امدادی چیکس بھی تقسیم کیے گئے۔