مانچسٹر فٹبال کلب گنڈیالی بالا کوہاٹ کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ہمراہ جشن مناتے ہوئے گروپ فوٹو
مانچسٹر فٹبال کلب گنڈیالی بالا کوہاٹ کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ہمراہ جشن مناتے ہوئے گروپ فوٹو

مانچسٹر فٹبال کلب گنڈیالی کوہاٹ نے ٹورنامنٹ جیت لیا

کوہاٹ: مانچسٹر فٹبال کلب گنڈیالی بالا کوہاٹ نے توغ بالا فتبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔

توغ بالا فٹبال کلب گرائونڈ کوہاٹ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں مانچسٹر فٹبال کلب گنڈیالی کوہاٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابری بانڈہ فٹبال کلب کوہاٹ کو3-5کے مارجن سے شکست دے کر آل کوہاٹ توغ بالا فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مانچسٹر فٹبال کلب کی جانب سے امام آفریدی اورابوذر آفریدی نے 2،2 اور دانیال آفیریدی نے ایک  گول داغا۔ اس موقع پر مانچسٹر کلب کے صدر نور کان آفریدی،شاہد عالم آفریدی اور دیگر عہدیدار بھی ٹیم حوصلہ افزائی کیلیے میدان میں موجود تھے۔

واضع رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں مانچسٹر فٹبال کلب نے میزبان ٹیم توغ بالا کلب کو شکست دی تھی۔