جلاؤ گھیراؤکیس، عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور (اُمت نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 7 نومبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا ۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں ہی سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت بھی سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا ، روبینہ جمیل نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت دائر کررکھی ہے ۔
روبینہ جمیل کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔