بنگلا دیش اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میچ آج ہو گا1

لاہور (اُمت نیوز) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں بنگلا دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی۔
ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 43 ویں میچ میں بنگلا دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں اتریں گی۔
میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 8، 8 میچز کھیلے ہیں جن میں سے بنگلا دیش نے صرف 2 میں کامیابی حاصل کی
جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 6 میچز جیت چکی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔