فائل فوٹو
فائل فوٹو

ورلڈ کپ میں ناکامیاں، بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور: ورلڈ کپ 2023 میں شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کا سورج غروب ہوگیا۔ شان مسعود اور شاہین آفریدی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دیں گے تو بورڈ قبول کر لے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 ٹیم کی قیادت کےلیے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 2024 آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گے۔