فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ورلڈ کپ سیمی فائنل، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 398رنز کا ہدف دیدیا

ممبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے نیوزی لینڈ کو 398رنز کا ہدف دیدیا۔

سیمی فائنل میں ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیل شروع ہوا تو انڈین اوپنزر روہیت شرما اور شبمن گل کریز پرآئے، بھارتی کپتان روہیت نے 47 رنز پر سودھی کی گیند پر کیوی کپتان ولیمسن کو کیچ تھما دیا ۔ شبمن گل79رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔

ویرات کوہلی 117 اور شریاس نے 105 رنزبنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے، سریا کمار صرف ایک رن بنا سکے۔ شبمن گل دوبارہ ایکٹو ہوئے اور راہول کی شراکت داری میں مجموعی اسکور  397  تک پہنچا دیا، یوں نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف مل گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2,مچل اور فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین کلکتہ میں شیڈول ہے۔