فیفا کوالیفائرز: سعودی عرب نے پاکستان کو 4-0 سے ہرادیا

الھوف(مانیٹرنگ ڈیسک)فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے مقابلے میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے پاکستان کو چار صفر سے ہر ادیا۔جمعرات کو ورلڈکپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 کے پہلے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم ورلڈ رینکنگ میں57 نمبر پر موجود سعودی عرب کے مد مقابل آئی، یہ میچ سعویہ میں الاحسا(الھوف) کے پرنس عبد اللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان کا اگلا میچ 21 نومبر کو تاجکستان سے ہوگا۔ پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز اے ایف سی کے راؤنڈ2 تک رسائی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے راؤنڈ ون میں کمبوڈیا کو شکست دی تھی۔