کرکٹ کی دنیا کا نیا بادشاہ کون بنے گا ؟فیصلہ آج ہوگا

احمد آباد (اُمت نیوز) شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہونے کو ہے، ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا شروع ہونے میں چند گھنٹے رہ گئے۔
کرکٹ کی دنیا کا نیا بادشاہ کون بنے گا اس کا فیصلہ آج ہوگا، فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں دوپہر ڈیڑھ بجے مدمقابل آئیں گی۔
میگا ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے کوہلی اور شرما کا بلے چلے گا یا کلدیپ اور جدیجا گگلی کا جادو جگائیں گے۔
دوسری جانب گینگروز کی امیدیں ڈیوڈ وارنر، میکسویل اور ٹریوس ہیڈ سے جڑ گئیں، باؤلنگ میں مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا بھارتی بیٹرز کو دبوچنے کیلئے تیار ہیں۔
قبل ازیں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا۔