تمام میچیز 5/5 اوورز پر مشتمل ہوں گے، فائل فوٹو
تمام میچیز 5/5 اوورز پر مشتمل ہوں گے، فائل فوٹو

پہلا آل کراچی نجیب شہید میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ

کراچی: پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پاکستان پیپلز پارٹی) کے زیر اہتمام 18/19 نومبر کو انو بھائی پارک گراؤنڈ ناظم آباد نمبر 4 پر پہلا آل کراچی نجیب شہید میموریل ایریا وائز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
جس میں کراچی بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا ۔
تمام میچیز ڈے میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل رات میں کھیلا جائے گا ۔تمام میچیز 5/5 اوورز پر مشتمل ہوں گے ۔

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 1 لاکھ بمعہ ٹرافی ہے جبکہ دوسرا انعام 20 ہزار بمعہ ٹرافی ہے ۔
ٹورنامنٹ کراچی کے تمام بڑے میڈیا فیس بک کرکٹ پیجیز پرلائیو دیکھایا جائیگا۔

ٹورنامنٹ کو کروانے کا مقصد کراچی کے ینگ ٹیلنٹ کو فروغ دینا اورکھیلوں کی سرگرمیوں کو بھال کرنا ہے تاکہ معاشرے میں مثبت اقدامات ہوتے رہیں ۔