نگراں وزیراعظم کی ورلڈ کپ جیتنے پر آسٹریلیا کو مبارکباد

اسلام آباد : پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آسٹریلیا کو بھارت کو ہرا کر چھٹی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئین بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ٹویٹ میں لکھا، ’ میں آسٹریلیا کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا’۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ٹریوس ہیڈ کی شاندار اننگز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’اچھا کھیلا‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو کہا ’ٹیم انڈیا، اچھی قسمت اگلی بار!‘۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کچھ خاص خوش نظر نہیں آئے اور ان سے انتخابات کا انعقاد کروا کر گھر جانے کا مطالبہ کردیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’آزاد اور منصفانہ انتخابات پر توجہ مرکوز کرنا بہتر ہے۔ اپنا پہلا اور اہم فرض پورا کریں۔‘

ایک صارف نے قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا کہ ’پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا کیا ہوگا؟‘