بھارتی وزیراعظم کی آسٹریلیوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فائل فوٹو
بھارتی وزیراعظم کی آسٹریلیوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فائل فوٹو

مودی کا ٹرافی دیتے ہوئے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ

احمد آباد: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزکو ٹرافی دیتے ہوئے تضحیک آمیز رویے نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کر دیا ہے ، صارفین کا کہنا ہےکہ بھارت میزبانی کے آداب تک بھول گیاہے ۔

احمد آباد میں ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے۔ مودی نے آسٹریلیا کے کپتان کو جیسے تیسے ٹرافی پکڑائی اور بغیر ہاتھ ملائے منہ موڑکر روانہ ہوگئے۔اس حرکت پر حیران پیٹ کمنز ٹرافی ہاتھ میں لیے بھارتی وزیراعظم کو بے رخی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر جاتا دیکھتے رہے۔

بھارتی وزیراعظم کی آسٹریلیوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی۔ ان کے اس رویے نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا۔