بابر کو کپتانی سے ہٹانے والوں کو کرکٹ کی سمجھ نہیں: جاوید میانداد

کراچی (اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے انہوں نے ہٹایا ہے جنہیں کرکٹ نہیں آتی۔
جاوید میانداد نے کراچی میں ٹیپ بال پریمیئر لیگ ٹرافی رونمائی اور ڈرافٹنگ کی تقریب میں شرکت کی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں جاوید میانداد کے علاوہ سابق کپتان اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ رکن سرفراز احمد، ہارون رشید اور دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے ٹیم میں ہوتے ہوئے شان مسعود کو کپتان بنانے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے، شان مسعود کو ابھی پرفارم کرنے کا موقع دینا چاہیے۔