پاکستان اور نیدرلینڈز کی اگلے سال ہونیوالی ٹی 20 سیریز ملتوی

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اگلے سال ہونے والی ٹی 20 سیریز ملتوی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلے سال مئی میں نیدر لینڈز کا دورہ کرتے ہوئے 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی تھی۔

تاہم ہائی پرفارمنس منیجر نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ رونالڈ لیفبریو کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کی وجہ سے سیریز ملتوی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیریز ملتوی ہونے کی خبر سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔