وزرات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے شاہ خاور کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، فائل فوٹو
وزرات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے شاہ خاور کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، فائل فوٹو

سینئر قانون دان شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر

اسلام آباد: سینٸر قانون دان ایڈوکیٹ شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیے گئے، نگران وزیراعظم انوار کاکڑ نے منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیٸرمین کے الیکشن کے لیے سینٸر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا ہے اور نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

وزرات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے شاہ خاور کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر تین ماہ کی مدت کے لیے تعیناتی کیے گیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ شاہ خاور پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے پر الیکشن کرواٸیں گے، اور وہ انتخابی عمل کو شفاف بنائیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے لیے چار فروری 2024 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔