خوش قسمت ہیں وہ پنجاب میں رہتے ہیں، فائل فوٹو
خوش قسمت ہیں وہ پنجاب میں رہتے ہیں، فائل فوٹو

کرکٹر صہیب مقصود کو سندھ پولیس کے اہلکاروں نے لوٹ لیا

ملتان: قومی کرکٹر صہیب مقصود کو کراچی سے ملتان جاتے ہوئےگزشتہ شب سندھ پولیس کے اہلکاروں نے لوٹ لیا۔

کرکٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ سکرنڈ سے 2 کلو میٹر آگے 2 پولیس اہلکار سڑک پر گاڑی کے سامنے کھڑے ہو گئے اور ہمیں رکنا پڑا۔ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے ڈاکیومنٹس مانگے اور کہا کہ ہیڈلائٹس ہائی بیم پر کیوں ہیں، ہم سے کہا کہ 12 ہزار روپے دو ورنہ تھانے چلو۔ بعد میں 8 ہزار مانگے، ہم ڈر گئے اور پیسے دے دیے۔ ہم نے پولیس اہلکاروں کو بتایا بھی کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں، اس پر انہوں نے مزید بدتمیزی کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا رویہ معروف لوگوں کے ساتھ ایسا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیسا ہو گا۔ زندگی میں پہلی دفعہ کراچی سے ملتان کا براستہ سڑک سفر کیا جہاں سندھ پولیس اہلکار ہر 50 کلومیٹر پر روک کر پیسے مانگتے ہیں۔ سندھ پولیس میں کرپشن انتہا پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے خود کو خوش قسمت قرار دیا کہ وہ پنجاب میں رہتے ہیں۔