3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو گئی

 

لاہور (اُمت نیوز) آسٹریلیا کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم براستہ یو اے ای آسٹریلیا جائے گی، دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے ساتھ 4 روزہ میچ کھیلے گی جو 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک شیڈول ہے۔


پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم، دوسرا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ مجھ پر کپتانی کا دباؤ نہیں، کوشش ہو گی دورہ آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے اچھا رزلٹ لائیں، سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔