کولن منرو اور ایلکس ہیلز بھی پی ایس ایل 9 کو چار چاند لگانے کیلئے تیار

لاہو ر ( اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں سیزن کو کولن منرو اور ایلکس ہیلز بھی چار چاند لگائیں گے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے پی ایس ایل 9 کے لیے خود کو رجسٹر کرالیا ہے۔
اس پہلے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز بھی پی ایس ایل کے نئے سیزن کیلئے خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے لیے ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہیں جس کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کے کئی بڑے ناموں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔